مسرت جمشید چیمہ

عالمی منڈی میں پٹرول 40فیصد سستا ،پاکستان میں عوام کو5فیصد فائدہ بھی نہیں پہنچرہا’ مسرت چیمہ

لاہور(عکس آ ن لائن ) ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول 40فیصد تک سستا ہوچکا ہیجبکہ امپورٹڈ حکومت 5 فیصد فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچا رہی،یہ لوگ تجربے کا پراپیگنڈہ کر کے اقتدار میں آئے اور ان کا یہ تجربہ بھی ایکسپوز ہوگیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں معیشت کو پہنچنے والے نقصانات نا قابل تلافی حد تک پہنچ رہے ہی۔

سیاسی عدم استحکام اور رجیم چینج پوری قوم پر بھاری پڑا ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مہنگائی ، بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کی شکل میں ہمیں بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی عوام کے جم غفیر نے الیکشن کرائو ملک بچائو ریلیوں میں شرکت کر کے امپورٹڈ اور نااہل حکومت کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں