مشعال ملک

عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی،مشعال ملک

اسلام آباد(عکس آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہر دن گزرنے کے ساتھ نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ بڑھ رہا ہے، عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ فوجی محاصرے کا 139 واں روز ہے اس کے باوجود عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، جبکہ بھارتی فوج وادی میں جارحیت کی تمام حدیں پار کرچکی ہے۔

مشعال ملک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی تسلط سے نجات کا سورج طلوع ہونے کو ہے، عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی، دنیا کے منصف سوجائیں تو پھر اللہ کی لاٹھی چلتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری قوم مایوس نہیں، آزادی لے کر ہی رہے گی۔ وادی میں برفباری، لاک ڈان اور بھارتی فوج کے مظالم نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، مودی سرکار کسی صورت آزادی کی تحریک دبا نہیں سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں