کرسٹیانو رونالڈو

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پسندیدہ کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

لزبن (عکس آن لائن)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پسندیدہ کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو جو اپنی بے مثال فٹنس، سخت ٹریننگ کیلئے مشہور ہیں، وہ کھانے کے بھی بہت شوقین ہیں۔وہ ناشتے میں ایواکاڈو ٹوسٹ کے ساتھ سلاد، پھل اور پنیر کے ساتھ ران کا گوشت اور دہی کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹا اسٹوری پر پرتگال کی روایتی ڈش باکالاوا براس کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔اْنہیں پرتگال کی یہ روایتی ڈش باکالاوا براس بہت پسند ہے جسیپیاز، انڈے اور تلے ہوئے آلو کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو اعلیٰ درجے کے ریسٹورینٹس اور کھانے پینے کی جگہوں پر بھی عمدہ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں