عمر ایوب

عالمی سطح پر کلین اور گرین انرجی کے فروغ میں ڈنمارک کا اہم کردار ہے،عمر ایوب

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان نے نئی قابل تجدید توانائی پالیسی کی منظوری دی ہے ،پالیسی کی منظوری صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے دی گئی،عالمی سطح پر کلین اور گرین انرجی کے فروغ میں ڈنمارک کا اہم کردار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات میں کیا ۔عمر ایوب نے کہا پاکستان بھی ملک میں قابل تجدید توانائی کے مواقع سے فائدہ اٹھائے گا ،نئی قابل تجدید توانائی پالیسی جلد حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو پیش کی جائے گی ،دوہزار پچیس تک قابل تجدید زرائع سے بجلی پیداوار کو موجودہ چار فیصد سے بڑھا کر 20فیصد پر لائیں گے۔ عمر ایوب نے کہا دوہزار تیس تک بجلی میں قابل تجدید توانائی کا حصہ 30فیصد تک بڑھائیں گے،دوہزار تیس تک متبادل سستے زرائع سے 20ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف ہے،سستی لاگت پر لگنے والے منصوبوں سے بجلی مرحلہ وار سستی ہو گی ،ملک میں قابل تجدید توانائی منصوبوں سے روزگار کے کافی مواقع پیدا ہونگے ۔

وفاقی وزیر نے کہا نئی قابل تجدید پالیسی کے تحت بجلی منصوبے شفاف انداز میں مسابقتی بولی پر لگیں گے۔ انہوں نے ڈنمارک کی کمپنیو ں کو پاکستان میں سولر پینلزاور ونڈ ٹربائنز کی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اس موقع پر سفیر ڈنمارک نے متبادل توانائی کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کو سراہا اور کہا کہ ڈنمارک قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے پاکستانی ماہرین کی مدد کو تیار ہے،ڈنمارک کی کمپنیا ں پاکستان میں متبادل توانائی منصوبے لگانے کیکئے مسابقتی بولی میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں