چینی صدر

عالمی سطح پر کروناوائرس کے پھیلا ؤ کو موثر انداز میں نہیں روکا گیا،چینی صدر

بیجنگ(عکس آن لائن)چینی صدر شی جِن پھِنگ نے کوویڈ19-کی عالمگیر وبا کے خلاف عالمی جنگ میں کامیابی کے لئے چین اور فرانس کی شراکت پر زور دیا ہے۔صدر شی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین اور فرانس کو اس وبا کے خلاف مل کر بین الاقوامی برادری کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔شی نے زور دے کر کہا کہ کوویڈ19-کی وبا کے آغاز سے چین اور فرانس نے اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کو برقرار رکھا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عالمی سطح پر کروناوائرس کے پھیلا ؤ کو موثر انداز میں نہیں روکا گیا۔صدر شی نے کہا کہ یکجہتی اور تعاون ہی آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہے۔چینی صدر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ تحقیق کو فروغ دینا چاہیے۔ ویکسین اور ادویات کی تحقیق اور تیاری میں بین الاقوامی تعاون کی حمایت 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) میں ہونے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوششیں تیز اور عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او)کی مدد میں اضافہ کرنا چاہیے۔چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو کوویڈ19-کے خلاف چین ، فرانس اور افریقی سہ فریقی تعاون کو بڑھانا چاہیے اور افریقہ جیسے پسماندہ خطوں کے ممالک کو اس وبا سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو برقرار اور عالمی امن و استحکام کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو وبا ختم ہونے کے بعد کے مستقبل طور پر دیکھتے ہوئے اگلے مرحلے میں تمام سطحوں پر تبادلوں کو وضع کرنا اور سمجھدار ، منظم اور لچکدار انداز میں بات چیت اور تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔صدر شی نے مزید کہا کہ چین اور فرانس کو وبا کے بعد معاشی و اقتصادی بحالی کے لئے اپنی میکرو معاشی پالیسی میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانا چاہیے ، روایتی شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کو استعمال میں لاتے ہوئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔صدر شی نے کہا کہ چین کی مارکیٹ فرانس کے لئے کھلی ہے اور یہ کہ انہیں امید ہے کہ فرانس چین کے لئے اپنے کاروباری دوروں میں آسانی پیدا کرنے کے لئے تیز رفتار انتظامات کو بروئے کار لائے گا تاکہ چین میں فرانسیسی کاروباری اداروں کو کاروبار دوبارہ شروع کرنے میں مدد مل سکے اور اس کے ساتھ فرانس چینی کمپنیوں کے لئے منصفانہ اورکسی امتیاز کے بغیر کاروباری ماحول پیدا کرے گا۔

اس موقع پر میکرون نے کہا کہ فرانس اور چین نے وبا کے خلاف جنگ میں بہتر تعاون اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ فرانس اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔صدر شی کی جانب سے کوویڈ19-کی چینی ویکسین ایک بار دستیاب ہونے کے بعد عالمی عوامی ملکیت قرار دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ فرانس ڈبلیو ایچ اے میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے اور یہ کہ فرانس ڈبلیو ایچ او کے اہم کردار ادا کی حمایت اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کو فروغ اور وبا کے خلاف جنگ میں افریقی ممالک کی مدد میں اضافہ کرے گاچین کا جلد دوبارہ دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے بات چیت کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ اور تعاون کے اہم منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے ،

انہوں نے مزید کہاکہ سب سے اہم کام اور پیداوار کی بحالی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔میکرون نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع جیسے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ عالمی امن و استحکام میں مزید مثبت عوامل کو شامل کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں