عالمی تبلیغی جماعت

عالمی تبلیغی جماعت کا اجتماع 5 نومبر سے رائیونڈ میں شروع ہو گا

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن)عالمی تبلیغی جماعت کا اجتماع 5 نومبر سے رائیونڈ میں شروع ہو گا جس کے لئے ایس او پیز کے تحت زائرین کو اجتماع میں شامل ہونے کا پابند بنانے کیلئے حکومت نے اقدامات کو حتمی شکل دیدی۔

ذرائع کے مطابق اجتماع میں شامل لوگوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کے علاوہ مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کورونا کی وباء سے بچنے میں مدد مل سکے تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے مختلف اضلاع سے قافلے رائیونڈ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماع دو مختلف ادوار میں منعقد ہونگے اور اختتام پر دعا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں