مراد علی شاہ

عالمی برادری کشمیریوں پر ہونےوالے مظالم پر خاموشی ترک کر کے گجرات کے قصاب مودی کے خلاف آواز بلند کر ے، مراد علی شاہ

کراچی(عکس آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر مزید خاموشی ترک کر کے گجرات کے قصاب مودی کے خلاف آواز بلند کر ے۔ ظالم مودی کے خلاف5 اگست کے اقدامات پر عالمی عدالت پر مقدمہ بھی دائر کیا جانا چاہئے۔ بدھ کے روز کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ کشمیر ریلی میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی گجرات کے قصاب مودی کی بربریت کا نوٹس لے ۔

وقت نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 2 قومی نظریے کو ایک بار پھر ثابت کر دکھایا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں اور قوم مکمل متحد ہے ،5 فروری کے دن ہم اپنے کشمیر بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ، اور کشمیر میں5 اگست سے بھارت نے جو بربریت کی ہے دنیا اس پر آواز اٹھائے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ دائر ہونا چاہئے ، بھارت کے لئے قوانین بتاتے ہیں کہ انسانی حقوق کی کتنی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔دنیا سے اپیل ہے کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے

اپنا تبصرہ بھیجیں