اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے۔ عالمی برادری اقوام متحدہ کے تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے۔
