عالمی اقتصادی ترقی

عالمی اقتصادی ترقی کے لیے قوت محرکہ فراہم کرتے رہیں گے، چین

بیجنگ (عکس آن لائن) ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کے وزرائے تجارت کا اٹھائیسواں اجلاس کا انعقاد ہوا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس میں اپیک کی 21 معیشتوں کے وزرائے تجارت یا نمائندے، کاروباری حلقوں کے نمائندے، اور ڈبلیو ٹی او کے سربراہ  سمیت دیگر عالمی تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس میں اپنی تقریر میں چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاو نے کہا کہ چین مستحکم عالمی اور علاقائی اقتصادی ترقی کے لیے    قوت محرکہ فراہم کرتا رہے گا اور چین اپنے دروازے وسیع سے وسیع تر کرے گا۔
چین کے وزیر تجارت نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین ایک جامع اور اعلیٰ سطحی ایشیا پیسیفک آزاد تجارتی علاقے کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کو عملی جامہ پہنا رہا ہے ۔ آسیان ممالک کے ساتھ مل کر آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 کی تعمیر کی جائے گی ۔چین  جامع اور ترقی پسند ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ ایگریمنٹ اور ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ ایگریمنٹ  کےالحاق کو فروغ دےگا، اور مستحکم عالمی اور علاقائی اقتصادی ترقی کے لیے  قوت محرکہ فراہم کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ڈبلیو ٹی اوکی قیادت میں کثیر الجہتی تجارتی نظام کی مضبوطی سے حمایت کرتا رہے گا، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار  رکھنے کے لیے کوشاں رہے گا اور ترقی کے ثمرات کو تمام فریقوں تک پہنچائے گا ۔ چین 12ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے اپیک کی معیشتوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ وبائی ردعمل اور ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات جیسے امور پر عملی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں