کریک ڈاؤن

عارف والا: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

عارف والا(عکس آن لائن) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن-10افراد گرفتار103 لیٹرشراب ،1010گرام چرس اورناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 10/EBمیں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے صابرحسین ،غربی ریلوے پھاٹک سے غلام عباس اور قبرستان پیر سلطان سے سرفراز کو گرفتارکرکے103 لیٹرشراب برآمد کرلی اور نواحی گاؤں جیونشاہ سے منشیات فروش قاسم علی ،حیدر علی جہانگیر سکنہ75/EB اورمحمد شریف سکنہ79/EB کو 1010گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاجبکہ پل مراد آباد سے اقبال، عابد حسین سکنہ 151/EB، ارشد علی سکنہ27/EB اور محمد تنویر سکنہ 29/KBکو گرفتارکرکے 4عدد ناجائز پسٹل بور سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا مقدمات درج ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں