ٹریفک حادثات

عارف والا، ٹریفک حادثات، 17 سالہ نوجوان جاں بحق، سکول ٹیچر سمیت -4افراد زخمی

عارف والا (عکس آن لائن)ٹریفک کے المناک حادثات میں17 سالہ نوجوان جاں بحق سکول ٹیچر سمیت -4افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جمن شاہ کے نزدیک اڈاخراساں میں تیزرفتار مزداڈالہ اور موٹرسائیکل میں ٹکر17 سالہ محمد عباس سکنہ26/KB جاں بحق19 سالہ یاسمین بی بی اور 45سالہ رضیہ بی بی زخمی ہوگئیں جبکہ محمدنگر روڑ پر تیزرفتار کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار سکول ٹیچر عبدالستار سکنہ149/EB زخمی ہوگیا اور قبولہ بائی پاس پر تیزرفتار کار نے سٹرک کنارے کھڑی کرماں بی بی زوجہ وکیل سکنہ سوہاوامحل کو زخمی کردیا نامعلوم تینوں ڈرائیورجائے وقوعات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے زخمیوں کوطبی امدادکیلئے اورجاں بحق کی نعش کو ہسپتال پہنچادیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں