عارفوالا

عارفوالا : پاکستان و اپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین عارفوالاکے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن) مزدوراتحادزندہ باد،نجکاری نامنظورکے سلسلہ میں پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین عارفوالاکے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت ڈویژنل چیئرمین وذونل سیکرٹری راناغلام عباس اورچیئرمین راؤ انیس ایوب ڈویژن آفس میں کیاگیا

جس میں ڈویژنل چیئرمین راناغلام عباس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت وقت ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کررہی ہے اوریہ ہم ہونے نہیں دیں گے محکمہ واپڈاکی نجکاری آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے جاری ہیں جس کوہم مستردکرتے ہیں اورہم واپڈاکی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ہم کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے

فخرمزدورخورشیداحمدخان جنرل سیکرٹری پاکستان کی کال پرلبیک کہتے ہوئے ہم نے واپڈاسب ڈویژن میں واپڈانجکاری کیخلاف بھرپوراحتجاج کیاگیاجس میں لیبریونین کے نمائندگان نے اپنے اپنے خطاب میں نجکاری کی پرزورمذمت کی اورواپڈاملازمین اورلیبریونین کے نمائندوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھارکھے تھے

اس موقع پرسرکل ایڈیشنل زونل سیکرٹریوقاص خاں، ڈویژنل وائس چیئرمین ملک فیض رسول،ڈویژنل سیکرٹری بشیراحمد،ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری محمدموسیٰ،ٹی اے ٹوایکسین محمدعدنان شاہد،ڈویژنل سینئروائس چیئرمین محمدلطیف،ڈویژنل یوتھ سیکرٹری وسیم ارشدچوہدری،چیئرمین محمدرشیدڈوگر،سیکرٹری محمدریاض پیرزادہ،چیئرمین راؤمحمدانیس ایوب،چیئرمین عبدالرزاق راجپوت،چیئرمین زاہداقبال،چیئرمین محمدمشتاق،ضیاء الرحمن ٹکا،خدابخش،میاں اقبال جوئیہ،بختیارربانی،راناسجاد،محمدمنیراحمدسمیت تمام لئبرورکروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں