بدنامی کاباعث

عارفوالا:محکمہ میں بدنامی کاباعث بننے والے ناسوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی، رانافواداحمد

عارفوالا(نمائندہ عکس آن لائن)محکمہ میں بدنامی کاباعث بننے والے ناسوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن رانافواداحمد، ڈی جی محکمہ انسدادرشوت ستانی پنجاب گوہرنفیس کی ہدایت پرریجنل ڈائریکٹرساہیوال بابررحمان وڑائچ کی سربراہی میں کرپٹ ملازمین کے گردگھیراتنگ کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکارچالیس ہزارروپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

تفصیل کے مطابق عارفوالاکے نواحی گاؤں چکنمبر151ای بی کارہائشی محمداکرم جوئیہ نامی کے گھرپولیس اہلکاروں نے ریڈکیااسلحہ چھپانے کاالزام عائدکیااورایک لاکھ روپے رشوت طلب کی جس پرمحمداکرم نامی شخص نے چالیس ہزارروپے دینے کاوعدہ کیاجس پراس نے محکمہ انسدادرشوت ستانی پاکپتن ڈپٹی ڈائریکٹررانافواداحمدکوتحریری درخواست گزاری محکمہ اینٹی کرپشن نے راناندیم اقبال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس پرسول جج عارفوالاخالدحیات کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل اصغرسپراکوچالیس ہزراروپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے تھانہ اینٹی کرپشن پاکپتن میں مقدمہ درج کرلیا

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن پاکپتن رانافواداحمدنے کہاکہ ضلع بھرمیں ڈی جی پنجاب گوہرنفیس کی ہدایت پرکاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ڈی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق کرپشن میں ملوث ملازمین وکرپٹ مافیہ کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گااورمحکمہ میں کالی بھیڑوں کوبے نقاب کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں