عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن) منشیات فروشوں اورکبوتربازی پرجواء کھیلنے والے عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،
ڈی پی اوپاکپتن صاحبزادہ بلال عمرکے حکم ڈی ایس پی فیاض احمدپنسوتاکی ہدایت پراورایس ایچ اوتھانہ سٹی جہانزیب وٹوکی سربراہی میں سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری،
مخبرکی اطلاع پر سب انسپکٹرملک حسنات احمد نے TSIمحمدظفر،محمدعباس ودیگرعملہ کے ہمراہ بھٹہ نمبر2کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش سرورعرف ٹوٹو کوگرفتارکرکے اسکے قبضہ سے 2250گرام چرس برآمدکرلی اور9cکے تحت مقدمہ درج کرلیا .
علاوہ ازیں دوسری کاروائی میں کبوتربازی پرجواء کھیلنے والے47ای بی کے رہائشی 12ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیااس موقع پرسب انسپکٹرملک حسنات احمداورایس ایچ اوجہانزیب وٹونے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے،
کہاکہ جرائم پیشہ عناصرکاقلع قمع کرنااور عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے نوجوان نسل کی رگوں میں زہرگھولنے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی میری تعیناتی جرائم پیشہ عناصرکیلئے خطرے کی گھنٹی ہے مجرم کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
قبولہ پولیس نے چاراضلاع کے تھانوں کودرجنوں مقدمات میں مطلوب ڈکیت گینگ اورمال مویشی چورگینگ کے تین ارکان کوحراست میں لے کران کے قبضہ سے 40لاکھ روپے مالیت کے جانوراوردیگرمال مسروقہ برآمدکرلیاتفصیل کے مطابق تھانہ قبولہ کے ایس ایچ اوشاہدبھٹہ نے ڈی پی اوپاکپتن کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے،
اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے چاراضلاع کے تھانوں کومطلوب ڈکیت گینگ کے تین ارکان اعجازعرف اعجازی پڑھیارسکنہ117ای بی،محمدعلی ولدنوراحمداورحسن بہادرولدبشیراحمدکوگرفتارکرلیاملزمان نے علاقہ میں خوف وہراس پھیلارکھاتھااورمختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کرتے اوردیہاتوں سے مال مویشی چوری کرتے تھے،
ملزمان کے قبضہ سے جدیدناجائزاسلحہ اورگولیاں بھی برآمدکی گئیں ایس ایچ اوشاہدبھٹہ نے میڈیاکوبتایاکہ ملزمان کے قبضہ سے چوری کئے ہوئے چالیس لاکھ روپے کے مال مویشی برآمدکرکے وارثان کے حوالے کردئیے گئے ،
انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی عمل میں لانااورعوام کے جان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے علاقہ کاامن تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔