جان جہاں

عائزہ خان ،حمزہ عباسی دس سال بعد پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے

لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی دس سال کے طویل وقفے کے بعد ڈرامہ سیریل میں اکٹھے نظر آئیں گے۔

عائزہ خان اور حمزہ علی پہلی مرتبہ 2013ء خلیل الرحمان قمر کے ڈرامہ سیریل ”پیارے افضل”میں پہلی مرتبہ نظرآئے تھے اور ان کی جوڑی کو خوب پذیرائی بھی ملی تھی۔

اب دس برس بعد عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی ڈرامہ سیریل ” جان جہاں ” میںایک ساتھ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں