علیمہ خان

ظلم اور جبر اپنے لوگ کر رہے، کوئی دشمن کرتا تو دکھ نہ ہوتا،علیمہ خان

لاہور (عکس آن لائن ) چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ خواتین تھانے میں شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں، کوئی دشمن کرتا تو دکھ نہیں ہونا تھا۔ علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں آزادی کے لیے تکلیفیں تو سہنی پڑتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں