طورخم سرحد

طورخم سرحد افغان شہریوں کی واپسی کیلئے عارضی طور پر کھول دی گئی

خیبر(عکس آن لائن) کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم سرحد کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورر خم سرحد 9 اپریل تک کھلی رہے گی جس سے صرف افغان شہریوں کو واپس جانے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 اپریل تک یومیہ ایک ہزار افغان شہری واپس اپنے ملک جا سکیں گے۔سیکیورٹی حکام کا بتانا ہے کہ طورخم سے بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان واپس جا رہے ہیں جب کہ پیدل افغانستان جانے والوں کو بائیو میٹرک سسٹم سے گزارا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں