میاں نعمان کبیر

طلب اور رسد میں توازن کیلئے حکومتی اقدامات ضروری ہیں، میاں نعمان کبیر

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ طلب اور رسد میں توازن کیلئے حکومتی اقدامات ضروری ہیں تا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی رسد بحال رکھی جائے جس سے قلت کے خدشات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے مرکزی بینک کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

ایس بی پی کے اقدامات سے ملک میں کاروباری آسانیوں کی وجہ سے طلب اور رسد میں توازن قائم ہو گا جس سے نہ صرف برآمدات کا عمل جاری رہے گا بلکہ مقامی سطح پر بھی اشیائے ضروریہ کی قلت کے خدشات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کا سٹیٹ بینک کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم مقامی صنعت کو رواں دواں رکھنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں