جامعہ کراچی

طلبا سمسٹر کے ضمنی امتحانی فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں ۔ جامعہ کراچی

کراچی(عکس آن لائن) طلبا سمسٹر کے ضمنی امتحانی فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ انچارج سمسٹرایگزامینیشن

سیکشن جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثیر احمد خان کے مطابق سمسٹر کے ضمنی امتحانات 2019 کے امتحانی فارمز آن لائن جمع کرانے

کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی قیادت میں اور ڈاکٹر تاثیر احمد خان

کی زیر نگرانی جامعہ کراچی کے شعبہ سمسٹر امتحانات کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب مثبت پیش قدمی کی جارہی ہے اور مذکورہ

عمل اسی حکمتِ عملی کی جانب ایک قدم ہے۔ طلباوطالبات sesuok.edu.pk یا جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk

کے ذریعے خود کو رجسٹرڈ کرنے کے ساتھ امتحانی فارم جمع کر سکتے ہیں۔ امتحانی فیس ملک بھر کے یوبی ایل کی کسی

بھی برانچ میں حاصل شدہ واچر کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہے۔

طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ بھی اسی آن لائن پورٹل پر موصول ہوجائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں