سجل علی

طلاق کی خبروں کے بعد سجل علی کی پہلی سیلفی

کراچی (عکس آن لائن) اداکار احد رضا میر سے طلاق کی خبروں کے بعد سجل علی کی پہلی سیلفی منظرِ عام پر آگئی۔انسٹاگرام کی اسٹوری میں اداکارہ سعدیہ غفار نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی جس میں اْن کے ساتھ اداکارہ سجل علی اور اْن کی بہن صبور علی بھی موجود ہیں۔سیلفی میں سجل علی کے چہرے پر مْسکراہٹ ہے اور وہ کافی خوش نظر آرہی ہے۔سعدیہ غفار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نہ کسی ایموجی کا استعال کیا ہے اور نہ ہی کچھ لکھا ہے۔

دوسری جانب یہ سیلفی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک صارف نے کہا کہ سجل اب پہلے سے کہیں زیادہ خوش نظر آتی ہے، اب وہ پْرسکون اور اچھے ہاتھوں میں ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ یہ وہ چمک ہے جب آپ زہریلے رشتے سے نکل جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں