ایمزون

طبی سامان اور ضروری گھریلو اشیاء کی سپلائی اولین ترجیح ہے، ایمزون

سان فرانسسکو (عکس آن لائن) انٹرنیٹ بزنس کے حوالے سے سب سے بڑی امریکی کمپنی ایمزون نے کورونا وائرس سے پیداشدہ صورتحال کے باعث دیگر اشیاء کی ترسیل کو معطل کرتے ہوئے صرف طبی آلات اور ضروری گھریلو سامان کوا پنی ترجیح بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ آن لائن خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں میڈیکل سامان سمیت کچھ مصنوعات کی سپلائی ممکن نہیں ہو رہی۔ بیان کے مطابق خریداروں کی جانب سے گھریلو ضروریات، طبی سامان سمیت دیگر مصنوعات کی بڑھتی طلب کے باعث ہم انہیں عارضی ترجیح بنارہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان مصنوعات کی جلد سے جلد صارفین کو فراہمی ممکن ہو ۔

ٹیکنالوجی کی ریسرچ سے وابستہ تجزیہ کار باب او ڈونیل کا کہنا ہے کہ ان بڑھتی توقعات کو پورا کرنے کے لئے ایمزون پر بہت زیادہ دباؤ ہے، لوگ ٹوائلٹ ٹشو سے لے کر غذائی اشیاء اور پالتو جانوروں کی ضروریات کے حصول تک ایمزون سے رابطہ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں توقع ہے کہ ایمزون انہیں ان اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں