گور نر پنجاب

طالبان اور امریکا معاہدہ عمران خان کے امن وژن کی جیت ہے ، گور نر پنجاب

لاہور(عکس آن لائن ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ طالبان،امریکامعاہدہ عمران خان کے امن وژن کی جیت ہے، جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ا ن میں اضافہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان،امریکا معاہدہ عمران خان کےامن وژن کی جیت ہے، خطے میں امن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ایک مثال ہیں، افغانستان میں امن خطے کیلئے بہت فائدہ مندہوگا۔

گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ان میں اضافہ ہوتاہے، نریندر مودی نے خود اپنے پاں پر کلہاڑی مارلی ہے، دہلی فسادات پر اقوام متحدہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں؟ بھارت میں آرایس ایس کےغنڈوں سے مسلمانوں کےقبر ستان بھی محفوظ نہیں۔چوہدری سرور نے بھارتی مسلمانوں کیلئے بھرپور آواز بلند کرنے پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں