ڈاکٹر شاہد صد یق

ضمنی انتخابات پی ڈی ایم ٹو لے کی سیاسی مو ت ثابت ہونگے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن)تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات پی ڈی ایم ٹو لے کی سیاسی مو ت ثابت ہونگے ،پی پی 160کی غیور عوام موروثی سیاستدانو ں کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کے سا تھ کھڑی ہے،پی ڈی ایم جماعتیں اپنی وا ضح شکست دیکھ کرمیدان سے راہ فرار اختیارکررہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے پی پی 160میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کے دوران شہریو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ پی پی 160کی عوام اب باشعور ہو چکی ہے اوررویتی سیا ستدانو ں کے جھانسے میں نہیں آئے گی تحریک انصاف نے اپنے دورحکومت میں عوام کے لیے انقلابی منصو بے دیئے جبکہ پی ڈی ایم ٹو لے نے حکومت میں آ نے کے بعد عوام کو صر ف فا قے دیئے ہیں عمران خان کی آواز پر پورا پاکستان پی ڈی ایم ٹولے کیخلاف متحدہ ہو چکا ہے ضمنی انتخابات میں ان شا ء اللہ پی ڈی ایم ٹولے کو ہر جگہ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں