لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹرلسٹوں میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست، الیکشن کمیشن حکام کو دلائل کیلئے طلب کر لیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،
درخواست گزار وں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کردی ہے جبکہ ووٹر لسٹوں میں تبدیلی خلاف قانون ہے،کئی زندہ لوگوں کو مردہ قرار دے کر ان کے ووٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد سماعت تک کےلئے ملتوی کردی