گرین سگنل

ضمنی انتخابات ، تحریک انصاف نے 19 سابق اراکین اسمبلی کو دوبارہ الیکشن لڑنے کےلئے گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر کی جانب سے منظور کیے گئے استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات میں 19 سابق اراکین اسمبلی کو دوبارہ الیکشن لڑنے کےلئے گرین سگنل دے دیا ہے،موجودہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی سے خالی نشستوں سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ ان تمام نشستوں پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان الیکشن لڑیں گے لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر تفصیلی غورو فکر کے بعد عمران خان نے ضمنی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،

ذرائع کے مطابق جن نشستوں کو اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظورکرکے ان حلقوں کی سیٹوں کو خالی ڈکلیئر کیا تھا اور الیکشن کمیشن نے 16مارچ کو ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کررکھا ہے،تحریک انصاف کی قیادت نے سابقہ ٹکٹ ہولڈرز کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں