ڈاکٹر بابر اعوان

ضمنی الیکشن میں نئی تاریخ بنی، بابر اعوان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے الیکشن میں نئی تاریخ بنی ہے،ساڑھے تین سال پارلیمنٹ میں لڑائی لڑی، لوگوں کا یہ حق ہے جس کو ووٹ ڈالے وہی امیدوار جیتنا چائیے، یہاں 40 لاکھ دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ زندہ انسانوں کو مردہ دکھایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہم اسی لیے کہتے تھے ای وی ایم آنے دو لیکن انہوں نے نہیں آنے دی، 45 منٹ کے فاصلے پر پی پی 7 ہے پورے پنجاب کا رزلٹ آگیا لیکن اس حلقہ کا نہیں آرہا۔

بابر اعوان نے کہا کہ 17 جولائی کو الیکشن ہوا 18 تاریخ کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے بعد رزلٹ آیا، کوئی حلقہ نہیں تھا جہاں رینجرز بلائے گئے لیکن اس حلقہ میں رینجرز بلائے گے۔ انہوں نے کہا کہ گنتی کے لیے ہمارے الیکشن ایجنٹ اور امیدوار کو باہر نکال کر بیٹھا دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا دھاندلی ہوئی تو توہین عدالت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 پارٹیاں تھیں ،چار ہزار بولنے والے لکھنے والے تھے ان سے مقابلہ کر کے جیت پاکستان کی عوام کی ہوئی ہے، عمران خان نے معیشت یہی تھی لنگر خانہ اور پیسے عوام کو دئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت الیکشن کا اعلان کرے کیونکہ اقتدار میں آنے کے بعد پٹرول مزید بڑھا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں