فوڈ چَین سپلائی

ضلع بھر میں فوڈ چَین سپلائی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے،ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ

میانوالی ( نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں فوڈ چَین سپلائی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران ضلع میں قائم سیل پوائنٹس پر با قاعدگی سے آٹے کی سپلائی اورمقررہ نرخوں پر دستیا بی یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں محکمہ خوراک کے افسران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ظہور اختر خان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع بھرمیں148آٹا سپلائی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں اور ان سیل پوائنٹس پر پالیسی کے مطابق روزانہ 20کلو گرام وزن کے11840تھیلے جبکہ دس کلو گرام وزن کے ایک ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے سپلائی کئے جار ہے ہیں ۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے بتا یا کہ تحصیل میانوالی میں87،آٹا سیل پوائنٹس پر20کلو آٹے کے 5515تھیلے اور دس کلو گرام آٹے کے610تھیلے سپلائی کئے جارہے ہیں ۔تحصیل پپلاں میں24سیل پوائنٹس پر20کلو گرام آٹے کے 2080تھیلے اور دس کلو گرام آٹے کے 310تھیلے جبکہ تحصیل عیسیٰ خیل میں قائم کرد ہ37سیل پوائنٹس پر 20کلو آٹے کے3740تھیلے اور دس کلو گرام آٹے کے کہ ایک سوتھیلے روزانہ فراہم کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتا یا کہ سپلائی کے بعد جملہ سیل پوائنٹس پر تحصیل انتظامیہ کی معاونت سے فروخت کی با قاعدہ ما نیٹر نگ کی جار ہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں گندم اور آٹا وافر مقدار میں مو جود ہے اور کسی قسم کی کو ئی قلت نہیں ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائز ویٹس اینڈ اوزان و پیمائش سعید اللہ خان کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میںسٹاک پر کڑی نظر رکھیں اور اشیائے صرف و خوردونوش کی بلا تعطل دستیا بی کو یقینی بنایا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ز اورجملہ پرائس سپیشل کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اشیاءکی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے ذخیر ہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیں اور ایسے عناصر کو جیل بھجوائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں