رمضان بازار

صوبے بھر کے رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 27لاکھ 28 ہزار 206 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں’رپورٹ

لاہور(عکس آن لائن)محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازار مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم 314 رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 34 لاکھ 91 ہزار 2 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے 375 روپے فی تھیلہ کے حساب سے 27لاکھ 28 ہزار 206 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔ 21 اپریل کو رمضان بازاروں میں 2 لاکھ 76 ہزار689 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 2 لاکھ 31 ہزار 971 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔ اسی طرح شوگر ملوں سے اب تک 14602216 کلو گرام چینی اٹھائی گئی جس میں سے 5288230 کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔ 21اپریل کو شوگر ملوں سے 10 لاکھ 29 ہزار 550 کلو گرام چینی اٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 6 لاکھ 61 ہزار 932کلو گرام چینی 65روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت 469781 کلو گرام فروخت ہوا جب کہ 25874 درجن انڈے فروخت ہوئے۔

21 اپریل کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 351 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 361 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 148 اور کھلی مارکیٹ میں 153 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر 13 اشیا ضروریہ نوٹیفائیڈ ڈی سی ریٹس سے 25 فیصد کم قیمتوں پر فروخت ہوئیں۔ رمضان المبار ک کے دوران اشیا ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے 21 اپریل کو 14 ہزار 265 انسپکشنز کیں۔2110 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 140مقدمات درج ہوئے اور 92 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 34 لاکھ 1 ہزار200 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 6لاکھ 48ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ سب سے کم جرمانہ ضلع لیہ میں 13ہزار روپے عائد ہوا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 6109 انسپکشنز کی گئیں 44 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں