ایم بی بی ایس فائنل

صوبے بھر میں ایم بی بی ایس فائنل کے سپلمنٹری امتحانات یکم جون بروز پیر سے شروع ہونگے

لاہور (عکس آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر میں ایم بی بی ایس فائنل کے سپلمنٹری امتحانات یکم جون بروز پیر سے شروع ہونگے۔ ان امتحانات میں 250 سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔

جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز نے صوبے بھر کے میڈیکل کالجوں میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر تمام امیدواروں کو سینی ٹائزر کے ساتھ ساتھ ماسک پہن کر امتحانی مراکز میں آنے کے لئے کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں