وزیراعلیٰ پنجاب

صوبہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامی اقدا مات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں’وزیراعلیٰ پنجاب

سرگودھا(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ صوبہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامی اقدا مات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں اورعوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خورو ں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔عثمان بزدارنے کہا کہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔عثمان بزدار نے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئیکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جائیں۔حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات سے آٹے، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں۔گراں فروشی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں۔عثمان بزدارنے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائ ضرور یہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گی۔کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں