ٹڈی دل

صوبہ بھر میں ٹڈی دل (لوکسٹ) کے تدارک تک مانیٹرنگ آپریشن جاری رہے گا

لاہور(عکس آن لائن) صوبہ بھر میں ٹڈی دل (لوکسٹ) کے مکمل تدارک تک مانٹیر نگ اور آپریشن کا عمل جاری رہے گا۔ لوکسٹ (ٹڈی دل) کے کنٹرول کیلئے جاری سرگرمیوں کی مانٹیر نگ خود کررہاہوں۔ ٹڈی دل (لوکسٹ) کے کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت تما م متعلقہ محکموں سے رابطہ میں ہے۔

محکمہ زراعت کی سرویلنس ٹیمیں ٹڈی دل (لوکسٹ) کے تدارک کیلئے مصروف عمل ہیں۔ یہ باتیں واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب نے تحصیل منکیرہ ضلع بھکرمیں ٹڈی دل (لوکسٹ) کے کنٹرول بارے جاری سرگرمیوں کے جائزہ کیلئے ہنگامی دورہ کے موقع پر کہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹرمحمد انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب، بریگیڈ یئر محمد احسن، لیفٹیننٹ کرنل علی، آصف علی فرخ ڈپٹی کمشنر بھکر، محمد طاہر وٹو ڈپٹی کمشنر جھنگ، محمد محسن عالم اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری، کاشت نواز اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ، چوہدری عبدالحمید ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل آباد ڈویژن، فیض محمدکندی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)سرگودھا ڈویژن، ڈاکٹر محمد قوی ارشاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ونگ اور دیگر زرعی ماہرین بھی ہمراہ تھے۔

آصف علی فرخ ڈپٹی کمشنر بھکر نے ٹڈی دل (لوکسٹ) کے کنٹرول بارے جاری سرگرمیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا کہ ٹڈی دل (لوکسٹ) کے کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت اور متعلقہ اداروں کی کاوشیش لائق تحسین ہیں۔

لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل (لوکسٹ) کے انڈوں، بچوں کی تلفی کا عمل بھی جاری رکھا جائے تاکہ لوکسٹ (ٹڈی دل) کی آئندہ نسل پروان نہ چڑھے۔

جس کیلئے محکمہ زراعت کی سرویلنس ٹیمیں اپنی کاوشیش مزید تیز کریں۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب گزشتہ چند ماہ سے لوکسٹ (ٹڈی دل) کے تدارک کیلئے شب وروز ایک کئے ہوئے ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل آٹھارہ ہزاری کا تقریباً 90% سے زیادہ متاثرہ ایریا لوکسٹ (ٹڈی دل) سے کلیر کروالیا گیا ہے۔ جبکہ بھکر میں بھی محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں لیکن ہمیں لوکسٹ (ٹڈی دل)کے مکمل خاتمے تک سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں