صوبوں

صوبوں کی مشاورت سے چھوٹی صنعتیں بھی بتدریج کھولی جائیں گی‘وفاقی وزیر حماداظہر

لاہور( عکس آن لائن)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماداظہرنے کہاہے کہ حکومت نہ صرف بیروزگار اور ضرورت مند لوگوں کومالی مدد فراہم کررہی ہے بلکہ یومیہ اجرت پرکام کرنے والے محنت کشوں کے لئے روزگارکی فراہمی کے تناظرمیں تعمیراتی صنعت بھی کھول رہی ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیا ء کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ طے شدہ قواعدوضوابط کے مطابق صوبوں کی مشاورت سے چھوٹی صنعتیں بھی بتدریج کھولی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں