سیلزٹیکس

صوبوں کی جانب سے خدمات پرسیلزٹیکس کی وصولی میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد کی نموریکارڈ

اسلام آباد(عکس آن لائن):صوبوں کی جانب سے خدمات پرسیلزٹیکس کی وصولی میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں صوبوں کی جانب سے خدمات پرسیلزٹیکس کی وصولی کاحجم 3 کھرب، 55 ارب، 72 کروڑ روپے ریکارڈکیاگیا جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 21.13 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں صوبوں کی جانب سے سیلزٹیکس کی وصولی کاحجم دوکھرب، 93 ارب، 64 کروڑ، 50 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 میں پنجاب میں خدمات پرسیلزٹیکس کی وصولی کاحجم ایک کھرب، 65 ارب، 9 کروڑ، 20 لاکھ روپے، سندھ ایک کھرب، 45 ارب، 79 کروڑ، 90 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا 27 ارب، 47 کروڑ، 60 لاکھ روپے اوربلوچستان میں خدمات پرسیلزٹیکس کی مدمیں 17 ارب، 35 کروڑ، 30 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

مالی سال 2021 میں پنجاب میں خدمات پرسیلزٹیکس کی مدمیں ایک کھرب، 38 ارب، 36 کروڑ،30 لاکھ روپے، سندھ ایک کھرب، 23 ارب، 9 کروڑ70 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا 19 ارب، 33 کروڑ،50 لاکھ روپے اوربلوچستان میں خدمات پرسیلزٹیکس کی مدمیں 12 ارب، 85 کروڑ روپے وصول کئے گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں