مہر محمد اسلم بھروانہ

صوبائی وزیر کواپریٹیو مہر محمد اسلم بھروانہ کا دورہ چنیوٹ ، ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)صوبائی وزیر کواپریٹیو مہر محمد اسلم بھروانہ کا دورہ چنیوٹ ، ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گندم خریداری مہم کے ضروری انتظامات کا جائزہ لیا ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوطارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس ، سید منور بخاری ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تنویر احمد ، ڈی او آئی پی ڈبلیو دانش طاہر ، ای اے ڈی اے جاوید اقبال ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد یوسف، سی او ہیلتھ ڈاکتر مشتاق بشیر عاکف و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ،

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے انتظامات کے حوالے سے بتایا جبکہ ڈی ایف سے تنویر احمد نے تینوں تحصیلوں میں بنائے گئے 5خریداری مراکز اور اس سال کے ٹارگٹس کے بارے میں بتایا صوبائی وزیر کواپریٹیو مہر محمد اسلم بھروانہ نے جملہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم کے سلسلے میں حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے اور تینوں تحصیلوں میں مرکز خریداری گندم پر باردانہ کی تقسیم کے تمام تر انتظامات کو مکمل کریں ،

انہوں نے تاکید کی کہ خریداری مراکز پر انسداد کورونا انتظامات ہر لحاط سے مکمل ہونے چاہئیں،صاف ستھرے ٹینٹ ، ہاتھ دھونے کیلئے واش بیسن، صابن اور کاشتکاروں کے بیٹھنے کیلئے 3فٹ کے فاصلے سے کرسیوں کو رکھا جائے ، اس سلسلے میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے وسیع آگاہی مہم بھی شروع کریں اور حقیقی کاشتکاروں کو ہی باردانہ تقسیم کریں اس سلسلے میں متعلقہ محکمے اپنے ذمہ ٹاسک کو احسن انداز میں انجام دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں