ڈاکٹریاسمین

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا صحت مشاورتی ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا

لاہور(عکس آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج کورونا صحت مشاورتی ہیلپ لائن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرعثمان چوہان، سیدعلی نصیراورڈاکٹراسد موجود تھے۔ ہیلپ لائن کورونا وائرس کی وباء کے وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکارافراد کو نفسیاتی مشاورت فراہم کرے گی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ذہنی تناؤ کا شکارافراد ہیلپ لائن نمبر0304-1110116 پرمفت کال کرسکتے ہیں۔ اس ہیلپ لائن کی لانچنگ اور پروموشن میں مائنڈ آرگنائزیشن، لیب پی کے اور ٹیلی کام کمپنی جاز نے تیکنیکی ومالی معاونت فراہم کی۔

مفت ہیلپ لائن سروس پیر سے ہفتہ تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہوگی۔ کورونا وائرس کا شکارمریضوں کے اہل خانہ اور گھروں میں محدودرہنے والے افراد پربیماری کے نفسیاتی اثرات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ مالی وتیکنیکی معاونت کرنے والے تمام اداروں کے مشکورہیں۔ حکومتی بہترین حکمت عملی کے باعث باقی دنیا کے مقابلہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کم کیس رپورٹ ہوئے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ انسانی ذہن پر وبائی امراض کے اثرات بہت شدیدہوتے ہیں۔

پوری دنیا میں پاکستانی کورونا وائرس سے ذہنی تناؤ کے خاتمے کیلئے اس ہیلپ لائن کے ذریعے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ہمیں ہرصورت کورونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ انسان جنگ ہمیشہ اپنے ذہن سے جیتتا ہے۔ ذہنی پریشانی اورتناؤ دورکرنے کیلئے عوام اس ہیلپ لائن پرمفت کال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں