فلورملز

صوبائی دارلحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتیں بے لگام

پشاور(عکس آ ن لائن)صوبائی دارلحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتیں بے لگام ہول سیل مارکیٹ میں 20کلوفائن آٹے کا تھیلا2700 روپے تک پہنچ گیا جس نے مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید پریشانی سے دو چار کر دیا ہے مارکیٹ میں 20کلو سپرفائن 2650 مکس آٹے کاتھیلا2600 کا ہوگیاتاہم 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2700اور سپر فائن 2600 تک پہنچنے کے باوجودمارکیٹ سے غائب ہے جس سے شہریوں کو آٹے کی حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آٹا ڈیلرز نے اس حوالے سے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی ہے ۔آٹاڈیلرز کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں مذیداضافے کے ساتھ نایاب ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں