مصطفی کمال

صوبائی حکومت ڈویژنل پول بنائے کہ کتنے پیسے کون سے ضلع میں جانا چاہیں، مصطفی کمال

کراچی (عکس آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ڈویژنل پول بنائے کہ کتنے پیسے کون سے ضلع میں جانا چاہیں، آنے والے دنوں میں کراچی سے کشمور تک اختیار و وسائل گلی کوچوں میں جانا شروع ہو جائیں گے۔

منگل کواحتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں سیاست گراس روٹ پر لانے کی سیاست شروع ہوگئی ہے اور یہ سیاست کراچی سے شروع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کا مطلب یو سی گائوں گوٹھوں کو بھی خودمختار کرنا تھا۔ خودمختاری وزیر اعلی ہائوس تک ہی رک گئی ہے۔

انشاللہ آنے والے دنوں میں کراچی سے کشمور تک اختیار و وسائل گلی کوچوں میں جانا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کوئی کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو، روڈ راستے اسکول مانگنے سے بہتر ہے اختیارات و وسائل مانگے۔ جو صوبوں کو خودمختاری ملی ہے۔ وہ نیچے ضلعی سطح پر نہیں گئی۔ پی ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے۔ صوبائی حکومت ڈیویژنل پول بنائے کہ کتنے پیسے کون سے ضلع میں جانا چاہیں۔پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ہمارہ دھرنے کا مطلب ہی وسائل و اختیارات نچلے سطح تک منتقل کرنا تھا۔

سیوریج، پانی صفائی کا انچارج وزیر اعلی کا بنا دیا گیا تھا۔ کوئی بھی شخص وزیر اعلی کو پکڑ نہیں سکتا۔ یہی اختیارات یو سی کے چیئرمین یا کونسلر کو دینے چاہئیں۔ جہاں تک شہریوں کی رسائی آسانی سے ہو۔مصطفی کمال نے کہاکہ آج تک نیب نے کوئی کرپشن روکی ہے؟ نیب کرپشن نہیں روک سکتی۔ لوگ کرپشن روک سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں