میاں اسلم اقبال

صنعتکاری کے فروغ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،میاں اسلم اقبال

لاہور (عکس آن لائن) وزیر صنعت تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صنعتکاری کے فروغ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، صنعتی مراکز میں بجلی اور گیس کی فراہمی کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے، فیڈمک ، پیڈمک بجلی کے متعلقہ ادارے ٹائم لائن کے ساتھ کام کریں۔

میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں پیڈمک اور فیڈمک کے زیر انتظام صنعتی مراکز میں بجلی کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر واصف خورشید، ایڈیشنل سیکرٹری، سینئر اکنامک ایڈوائزر لیسکو، میپکو، فیسکو اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے صنعتی مراکز میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اسلم اقبال نے کہا کہ بجلی اور گیس کے مسائل کو صنعتی مراکز کی کالونائزیشن میں کسی صورت حائل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی مراکز میں بجلی اور گیس کی فراہمی کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے، فیڈمک ، پیڈمک بجلی کے متعلقہ ادارے ٹائم لائن کے ساتھ کام کریں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صنعتی مراکز کی کالونائزیشن سے ہی روز گار کے نئے مواقع پیدا کیا جا سکتے ہیں، صنعتی کاری کے عمل کو تیز کرنا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں