خادم حسین

صنعتوں کو وسط فروری تک گیس کی عدم فراہمی تشویشناک ہے’خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث وسط فروری تک صنعتوں کو گیس کی بندش سے لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ گیس کی بندش سے صنعتی شعبہ میں مال کی فراہمی کے قبل از کیے گئے معاہدوں کی عدم تکمیل سے صنعتکار صنعتوں کو بجلی گیس کا شکار ہونگے جس سے صنعتی و تجارتی شعبہ متاثر ہوگا ۔ خادم حسین نے کہا کہ گیس بحران کے خاتمہ کیلئے تاجی گیس پائپ لائن منصوبہ اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ فی الفور پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ انڈسٹریز کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی تعطل کا شکار نہ ہو ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم مداخلت کریں اور صنعتوں کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرا ر دیا جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں