صدر مملکت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری د ے دی

اسلام آباد (عکس آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور چیئرمین اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل تقرری کی منظوری دی ہے۔ جسٹس بابر ستار اور سردار اعجاز اسحاق خان اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کے ممبران ہوں گے۔

صدر مملکت نے تشکیل نو کی منظوری اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل ایکٹ 2016 کے سیکشن 3 کے تحت دی ہے۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں