واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عبادت گاہوں کو فوراً کھولنے کا حکم دیدیا ۔وائٹ ہاؤس میں ایک بریفنگ کے دوران انہوںنے عبادت گاہوں کے بارے میں کہا کہ یہ فوراً کھول دی جائیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کیونکہ امریکہ میں زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے نہ کہ کم’انھوں نے یہ بات ان ریاستوں کے ان گورنروں پر تنقید کرتے ہوئے کہی جہاں شراب کی دکانیں اور اسقاط حمل کے کلنک کھلے ہوئے ہیں۔دریں اثنا بیماریوں کے کنٹرول اور بچاؤ کے ادارے نے گرجا گھروں کو کھولنے کے بارے میں ہدایات جاری کی ہیں۔
رواں مہینے کے آغاز میں اس ادارے نے دوسرے اداروں کے کھلنے کے بارے میں ہدایات جاری کی تھیں تاہم ان میں عبادت گاہوں کا ذکر نھیں تھا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان ہدایات کے جاری نہ کیے جانے کی وجہ ان مذہبی تنظیموں کی طرف سے اعتراض تھا جن کے خیال میں حکومت مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔