اسحاق ڈار

صدر نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر خود اجلاس بلاسکتا ہے، اسحاق ڈار

لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ ن سینیٹر اور سینیئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی پہنچنے پر سینیٹراسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں واضح ہےکہ 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے، 21دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدرمملکت کوبھیج دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کے 21 روز کے اندر اجلاس بلایا جانا لازم ہے، 21 روز 29فروری کو مکمل ہونا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں