صدر مملکت

صدر مملکت کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا

ٹوکیو(عکس آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جاپانی وزیراعظم شنزو ابے سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔تفصیلات کے مطابق جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اورتجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔صدر مملکت عارف علوی نے جاپانی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کیلئے آوازبلند کرے۔صدر مملکت نے جاپان میں حالیہ تباہ کن طوفان سے ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا جب کہ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ باہمی روابط سے مستقبل میں تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں