فواد چوہدری

صدر مملکت کو سائفر سے متعلق شواہد کا علم نہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں تھے اس لیے انہیں سائفر کے شواہد کا علم نہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدر نے ویسی ہی بات کی جیسی ان کو کرنی چاہیے تھی، صدر مملکت قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں موجود نہیں تھے اس لیے ان کو سائفر سے متعلق شواہد کا علم نہیں، ان کی بھی اور پارٹی کی بھی یہی رائے ہے کہ آرمی کو 100 فیصد نیوٹرل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تیار نہیں تھی، میڈیا کے دبا ئوپر الیکشن کمیشن نے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف کو نواز شریف کے پاکستان واپس آنے سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ قانونی تقاضے پورے کریں اور واپس آجائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مارچ کا اسی ہفتے اعلان ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں