صدر مملکت

صدر مملکت کا کرمان دہشت گرد حملے پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرمان دہشت گرد حملے پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جنہوں نے حملوں میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں