صدر مملکت

صدر مملکت نے وفاقی ہسپتال کے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق کر دی

اسلا م آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی ہسپتال کے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے رسک الاؤنس دینے کے لیے تازہ سمری پی ایم سیکریٹریٹ بھیجنے کا حکم برقرار رکھا جبکہ صدر مملکت نے محتسب کے حکم کے خلاف وزارت قومی صحت خدمات کی اپیل مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق نِرم اور فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال کے 37 ملازمین کو نان کلینیکل قرار دے کر الاؤنس سے محروم کر دیا گیا تھا،

مقبول احمد اور دیگر شکایت کنندگان نے الاؤنس نہ ملنے پر وفاقی محتسب کو شکایت کی تھی۔شکایت کنندگان کے مطابق محکموں کے سربراہان کی ہدایت پر خطرے کے باوجود کورونا وبا میں فرائض انجام دیتے رہے، متعدد ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس ادا کیا گیا ، ہمیں نان کلینیکل سٹاف قرار دے کر امتیازی سلوک کیا گیا ۔شکایت کنندگان کے مطابق کلینیکل اور نان کلینیکل ملازمین یکساں طور پر اپنے ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔ فیصلہ کے مطابق اگست 2021 میں، وزارت نے وفاقی سرکاری ہسپتالوں/ اداروں کے طبی عملے کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے لیے فنڈز فراہم کیے ،

فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، اسلام آباد بھی مستفید ہونے والوں میں سے ایک تھا، 2020 میں تمام ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس دیا گیا ، 2021ء میں 37 ملازمین کو نان کلینیکل قرار دے کر الاؤنس سے محروم کردیا گیا، کلینیکل اور نان کلینیکل عملہ ایک جیسے پرخطر ماحول میں کام کرتا ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایجنسی کے باقی 37 ملازمین کو الاؤنس دینے کی سفارش کی ، وزارتِ صحت کی اپیل بدانتظامی ثابت ہونے پر مسترد کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں