صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کی مقبوضہ کشمیر میں 10نوجوانوں کے قتل کی سخت مذمت

اسلام آباد (نمائندہ عکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی کاروائیاں بند کرے، بھارت کی جانب سے 10کشمیری نوجوانوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قابض بھارتی افواج سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیریوں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت ظالمانہ کاروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی مقامی تحریکِ آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز کاروائیوں سے انتہا پسند ہندوتوا کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں