صدر مملکت

صدر مملکت سے گورنر پنجاب کی ملاقات ،حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت

لاہور(عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی جس میں حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔

گورنر چوہدری سرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1200منصوبے مارچ تک مکمل ہو جائیں گے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں میں صاف پانی کے منصوبے لگا رہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی،شفافیت اور میرٹ حکومت کی ترجیح ہے ۔ صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایاجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں