پنسلوینیا(عکس آن لائن) امریکی عدالت نے ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن کو فاتح قرار دینے کا اعلان رکوانے کے لیے ٹرمپ کی درخواست خارج کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی عدالت نے ریاست پنسلوینیا کے نتائج روکنے کے لیے ٹرمپ کی دائر کردہ اپیل کو مسترد کردیا۔ اپیل کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی تھی۔تین رکنی بینچ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ آزاد اور شفاف انتخابات جمہوریت کے لیے جسم میں دوڑتے لہو کی طرح ناگزیر ہے۔
ٹرمپ کی کومپنین اور حامی پنسلوینیا کے علاوہ مشی گن ، جارجیا، ایریزونا اور نیواڈا میں بھی انتخابی عمل میں دھاندلی سمیت دیگر الزامات پر عدالت کو قائل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ تقریبا تین ہفتے گزرنے کے بعد امریکی صدر نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکار کے باجود اقتدار کی منتقلی کے لیے آمادگی کا عندیہ دے دیا ہے۔