صدرروحانی

صدرروحانی کاایران میں مساجد اور اسکول کھولنے کا اعلان

تہران (عکس آن لائن)ایران کی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد مساجد اور اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر حسن روحانی نے کہاکہ پیر سے ملک کے 132 علاقوں میں مساجد کھول دی جائیں گی،

ان علاقوں میں کورونا کے خطرات کم ہیں، تمام مساجد میں سماجی فاصلے اور صحت و صفائی کا خاص خیال رکھاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کم خطرات والے علاقوں میں اسکول بھی 16 مئی سے کھولے جائیں گے، جبکہ پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے 6 ہزار سے زائد اموات اور متاثرین کی تعداد 96 ہزار سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں